400 سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار

 کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹر یٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

حراست میں لیے جانے والے ملزمان میں المان عرف بھورا ، یٰسین بنگالی، امتیاز احمدعرف اُستا د اور علی جان عرف جا نی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، چھیننے ہوئے 8 موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جب کہ چاروں ملزمان نے دوران تفتیش 400 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔