قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ایم ایل اے کا جواب تاحال نہیں آیا،جے آئی ٹی دوبارہ یو اے ای جانے کی تیاری کررہی ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ جے آئی ٹی کا مقصد بتا دیں ابھی تک کوئی میٹریل نہیں دیاگیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ ارشد شریف قتل کیس تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہیں،متحدہ عرب امارات کا 11 اپریل کو ایم ایل اے آیا،یو اے ای کو27 اپریل کو ایم ایل اے سوالات کا جواب دیدیا،کینین حکومت نے بھی تحقیقات کے سلسلے میں ابتک انکار نہیں کیا۔ چیف جسٹس بندیال نے کہاکہ دسمبر2022 میں معاملے پر ازخودنوٹس لیا تھا،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا جے آئی ٹی نے قتل سے متعلق اب تک کیا مواد اکٹھاکیا؟جے آئی ٹی ٹیم دبئی سے آ رہی ہے کینیاجارہی ہے،اس کے علاوہ اب تک کی کیا پراگرس ہے؟پراگرس رپورٹ میں خرم، وقار کو ملزم لکھا گیا۔

ارشد شریف کی کار پر9 گولیاں فائر کی گئیں۔کینیا پولیس

نیروبی :سینئر صحافی و ٹی وی اینکر ارشد شریف کے پولیس کی فائرنگ سے قتل پر کینیا پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

کینیا پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی ان کا رشتے دار چلا رہا تھا، مگادی ہائی وے پر پولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا۔

کینیا پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی کار روڈ بلاک ہونے کے باوجود نہیں رکی، پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پر فائرنگ کی۔

کینیا پولیس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کار پر 9 گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے ایک ارشد شریف کے سر میں لگی۔

کینیا کی انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن این ماکوری نے پاکستانی سینئر صحافی و ٹی وی اینکر ارشد شریف کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام کجیاڈو کاؤنٹی میں ایک پاکستانی کو مبینہ طور پر پولیس نے قتل کر دیا، ریپیڈ رسپونس ٹیم جائے حادثہ پر بھیج دی گئی ہے۔

کینیا کی انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری کا نام ارشد محمد شریف ہے جن کی عمر 50 سال تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، صحافی کے قتل سے متعلق اتھارٹی کی تحقیقات شفاف ہوں گی۔