ارشد شریف کی تدفین کب اور کہاں ہو گی؟

کینیا(اُمت نیوز)کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی تدفین کب کی جائے گی اس حوالے سے اہلخانہ نے بتادیا ہے۔
ایک بیان میں اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔
دوسری جانب ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کرکے ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر بات کی۔
وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی، شہباز شریف نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔