سمندری طوفان

خلیج بنگال میں سمندری طوفان ، سڑکیں زیرب آب

بنگلا دیش(اُمت نیوز)خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ست رنگ کے زیر اثر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث ساحلی قصبے کے گاؤں میں درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ ساحلی علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے 88 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے منگل کی صبح بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

 

حکام کے مطابق ساحلی علاقوں سے منتقل کیے جانے والے لوگوں کے لیے 7 ہزار شیلٹرز بنائے گئے ہیں، ساحلی علاقوں سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد انخلا کر چکے ہیں۔

 

حکام نے کیمپوں سے خلیج بنگال کے جزیرے پر منتقل کیے جانے والے تقریباً 33 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

سمندری طوفان کے زیر اثر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں۔