لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اُمت نیوز)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے قریب فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

جاں بحق شخص کی درجات بلندی اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں- آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق شخص کی درجات بلندی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت تمام زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پیر پر گولی لگی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔