ملزم کا کن لوگوں اورکس نیٹ ورک سے رابطہ تھا پتا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو
ملزم کا کن لوگوں اورکس نیٹ ورک سے رابطہ تھا پتا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو

عمران خان کو اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور: پاکستان تحریک  انصاف کے چئیرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج ہیں، انہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ  آج ہوگا۔

گزشتہ روز تحریک  انصاف کےحقیقی آزادی مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے پر عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد  کی فراہمی  کی گئی۔

رات گئے سرجری کے بعد عمران خان کو پرائیویٹ کمرے میں منتقل کردیا گیا، اسپتال کا میڈیکل بورڈ طبی  معائنے کے بعد انہیٰں ڈسچارج کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

تحریک  انصاف کے کارکن اسپتال کے باہر عمران خان کی عیادت کے لئے پھولوں کے گلدشتے لائے اور اپنے قائد کی صحت یابی کے لئے دعا گو رہے۔