ٹیپ بال کرکٹ

ٹیپ بال کرکٹ ،تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مقابلے کیلئے تیار

شارجہ(اُمت نیوز)ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا، سوپر فکس چیمپئن شپ ٹرافی 19، 20 نومبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
چمپیئن شپ میں پاکستان، بھارت سمیت مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سری لنکا، اومان، سعودی عرب، اور یو اے ای شامل ہیں۔
دو روزہ چمپیئن شپ میں انعامی رقم 20,000 درہم رکھی گئی ہے، رنرز اپ کو 10,000 درہم ملیں گے، شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی۔
پاکستان ٹیپ بال کرکٹ کے نامور کھلاڑی تیمور مرزا، خرم چکوال، مزمل کاموکی، فہد میاں چنو، زہیر کالیا اور دیگر ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ بھارت کے مشہور کھلاڑی کرشنا اور بنٹی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے