عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی قومی معجزہ ہے۔سپریم کورٹ میں تذکرہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا تذکرہ چھڑگیا جس پرمعززججزاور وکلا کے درمیان دلچسپی مکالمہ ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب قانون میں حالیہ ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا تذکرہ چھڑ گیا۔

حکومتی وکیل نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک معجزے کے تحت سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکومتی وکیل سے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ ہاں جی کل کتنے بجے میچ ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کہیں تو آپ کیلیے سپریم کورٹ کے باہر میچ دیکھنے کیلیےا سکرین لگوا دیتے ہیں ۔

اس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے ۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاآپ کو برانہ لگے تو آپ دلائل دیجیے گا ہم میچ دیکھیں گے ، جس پر کمرہ عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں ۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی ،سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔