کراچی: گولیمارمیں گھر سیلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور بچے جھلس گئے

کراچی: گولیمار میں گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گولیمار کی پھول والی گلی کے قریب گھر میں پیش آیا، جہاں کھانا پکانے کے دوران سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جھلس گئے جنہیں ریسکیو ورکرز نے ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 45 سالہ محمد وسیم، ان کی 35 سالہ اہلیہ امبرین وسیم، 12 سالہ بیٹا سمیع وسیم، 2 بیٹیاں 10 سالہ رباب وسیم اور 7 سالہ ام حبیبہ  شامل ہیں۔