کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی خودکشی کی کوشش

کراچی: پشاور جانیوالے مسافر نے جناح ایئرپورٹ پر خودکشی کی کوشش کی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے دوران ایک مسافر سلیمان کی دوسرے مسافر سے ہاتھا پائی ہوئی، جھگڑے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے سلمان کو طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا۔

پولیس کے مطابق بورڈنگ سے روکنے پر مسافر سلیمان نے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹا، مسافر کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے