مالیاتی ایمرجنسی ریاست کیلیے نقصان دہ ہوگی-فائل فوٹو
مالیاتی ایمرجنسی ریاست کیلیے نقصان دہ ہوگی-فائل فوٹو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات۔الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک شیڈول کا اعلان کرے۔سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتے لیکن وہ انتخابات کا شیڈول جاری کرے،الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دو ماہ کے اندر اندر دینی چاہیے ،صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیے سیکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے ،انتخابات سے قبل چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ تمام ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے سے متعلق الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی ،اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد ہوچکی ہے ،ایم کیو ایم نے قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹ کی درستگی تک انتخابات نہ کرانے کی استدعا کی تھی۔