کراچی،گاڑی اورڈمپرمیں ٹکر،1 شخص ہلاک، اورنگی میں پیش امام قتل

کراچی:  حب ریور روڈ پر گاڑی اور ڈمپر کے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مسجد کے پیش امام کو قتل کر دیا گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں رہائشی فلیٹ کی دیوار کرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حب ریور روڈ پر ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 45سالہ بنسی رام کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے زخمیوں میں 40 سالہ پوجا، 14 سالہ روشنی، 13سالہ راج اور 6 سالہ اجیت شامل ہیں۔

دوسری جانب سے اورنگی ٹاؤن خیر آباد میں  بلال مسجد کے پیش امام علاقے کے کلینک میں دوا لینے گئے تو وہاں پہلے سے ڈکیت واردات کے لیے موجود تھے۔

کلینک میں ڈکیتوں کی موجودگی پر پیش امام حافظ اللّٰہ نے بھاگنے کی کوشش کی تو ڈکیتوں نے ان پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5 ڈی میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران برابر میں موجود عمارت کے گراونڈ فلور کی دیوار گرگئی گئی تاہم خوش قسمتی سے دیوار باہر کی جانب گری اور  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔