کاروباری ہفتے کے آخری روز 36 پیسے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

انٹر بینک میں ڈالرمزید مہنگا،پی ایس ایکس 100 اینڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی

کراچی: امریکی ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی  قدر  کھوتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔  انٹر بینک میں ڈالر 223.17 روپے سے بڑھ کر 223.50روپے پر آیا ۔

دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی سے 42682 پر آ گیا ہے۔