آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو
آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس۔پریشر ڈال کرتو نہیں بھیجا گیا،جج کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے مکالمہ

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک اپنے وکیل سعد حسن کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے عمران خان کے خلاف کمپلینٹ سیشن کورٹ کو بھیج رکھی ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص احمد ملک سے عدالت میں حلف لیا گیا ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے بیان حلفی عدالت کے سامنے لکھوایا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہاکہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں،الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بیان حلفی میں کہا کہ یہ کارروائی عمران خان کی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سالانہ 31 دسمبر تک ممبر اسمبلی اور سینیٹرز کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا ہوتی ہیں، بیان حلفی کے متن میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے 2018 ، 2019 ، 2020، 2021 کے گوشوارے جمع کروائے۔

جج نے مسکراتے ہوئے الیکشن کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو پریشر ڈال کرتو نہیں بھیجا گیا کہ جا کر دائر کرو؟ میں ویسے کہہ رہا ہوں نہیں موڈ تو بتا دیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے جواب میں میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہا ہوں۔