گوجرانوالہ میں شہر کی اے ٹی ایم “ایلفی بوائے”  کے نشانے پر

گوجرانوالہ: بہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص اے ٹی ایم استعمال کرنے آتا ہے اور مشین میں  ایلفی ڈال کر نکل جاتا ہے، ملزم ایک ہفتے کے دوران بیس مشینوں کو ناکارہ بنا چکا ہے۔

ساری  وارداتین صرف 5 کلومیٹر کے دائرے میں رات کے وقت جی ٹی روڈ کے مختلف بینکس میں کی گئیں، ملزم نے ایک  بینک کے اے ٹی ایم کو دوبارہ نشانہ نہیں بنایا اور ایک دوسری مشین کو ناکارہ کرتا گیا۔

ملزم کا طریقہ واردات اب تک کسی کی سمجھ میں نہیں آسکا، کون جو  کسٹمر کے روپ میں اے ٹی  ایم بوتھ میں داخل ہوتا ہے اور پیسے نکالنے کا جھانسہ دیتا ہے۔

مختلف بینک انتظامیہ  کی طرف سے کینٹ،اروپ اورسول لائن پولیس کو درخواستین دی گئین ہیں، سی  سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی نشاندھی کی جارہی ہے۔

یہ ملزم کون؟ اس کا مقصد کیا ہے،   جو نہ پیسے نکالتا ہے اور نہ پیسے چوری کرتا  ہے۔ بس ایلیف ڈال کر چلا جاتا ہے، پولیس کیلئے یہ چھلاوا بنا ہوا ہے