کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے اعشاریہ 5 سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے اعشاریہ 5 سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق شرح سود اضافے کے بعد 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پربرقرار رکھی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔