آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل

آزادکشمیر(اُمت نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ضلع کونسل کے سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن غضنفر علی نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے30 نشستیں حاصل کیں،پاکستان مسلم لیگ ن نے22 ضلع کونسل کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے 13نشستیں، جے یو آئی ف نے 1 نشست اپنےنام کی، جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے5، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے 4 نشستیں حاصل کیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پونچھ ڈویژن سےضلع کونسل کی نشستوں پر 8 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، 6 ضلع کونسل کی نشستوں پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ مکمل نہیں ہوئی، متعلقہ آر اوز کی رپوٹ کے بعد ان 6 نشستوں کےحوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔