’بنو قابل‘ پروگرام ٹیسٹ

کراچی: ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت ٹیسٹ ،سینکڑوں طالبات کی شرکت

کراچی(اُمت نیوز)فلاحی تنظیم الخدمت کی جانب سے ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز کیلئے لڑکیوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔
’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت اسکول اور کالجز کی طالبات سے ویب ڈیولپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کیلئے ٹیسٹ لیے گئے۔
کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے ٹیسٹ میں سیکروں طالبات نے شرکت کی۔ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔
اس موقع پر خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے، مفت آئی ٹی کورسز کا پروگرام کراچی کے نوجوانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کراچی کے آئی ٹی منسٹر کے ہوتے ہوئے یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں، الخدمت کے بنو قابل پروگرام کے سبب تنقید کے بعد آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا گیا جس کی تکمیل 2026 میں ہوگی۔
انٹری ٹیسٹ کے موقع پر اداکار ایاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔