روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکے،3افرادہلاک،8زخمی

روس کے دو فضائی اڈوں پر دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ایک دھماکا روسی شہر ریازان کے فضائی اڈے پر فیول ٹینکر پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکا شہر سراتوف کے بمبار طیاروں کے فضائی اڈے پر ہوا ۔دونوں دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے فضائی اڈوں پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے، دونوں روسی شہر یوکرین سے کئی سو میل کے فاصلے پر ہیں۔

ریازان کے فضائی اڈے پر واقع فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ۔سراتوف کے ہوائی اڈے پر دھماکے میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اڈوں میں دھماکوں سے شہری علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فوجی تنصیبات میں دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ رواں برس اگست میں روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقےکریمیا میں روسی فضائی اڈے میں دھماکے سے7 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے تھے