بہاولپور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

بہاولپور: مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے مردہ مرغیوں سے بھرے ٹرک اور ملزم کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آصف نامی شخص شہر بھر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مبینہ طور پر رشوت لے کر ملزم اور ٹرک کو چھوڑ دیا جبکہ ویڈیو میں پولیس نے ملزم اور ٹرک کو تحویل میں لیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ مقامی کرپٹ پولیس تھانے کیخلاف نوٹس لیا جائے۔