خانیوال: خوشیاں سوگ میں تبدیل، ٹریفک حادثہ میں دولہا جاں بحق

خانیوال  میں خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق  افسوس ناک حادثہ خانیوال  کبیروالہ روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے  سے ٹکراگئے ۔تصادم  کے نتیجے میں  موٹر سائیکل  سوار  جنید احمد گنے سے بھر ی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے  جنید احمد کی 9 روز بعد شادی تھی  اور وہ دوستوں کو  اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کیلئے گھر سے نکلاتھا۔

ریسکیو ٹیم نے  جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔