نیوکراچی میں 3 بھائیوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

کراچی(اُمت نیوز)نیوکراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں گذشتہ ہفتے تین بھائیوں کا قتل علاقے کے منشیات فروش گروہوں کے مابین تنازع کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔

فائرنگ سے تہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس  کاکہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں، مقتولین میں سے ایک بھائی اس علاقے میں مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل مقتول کا منشیات فروشوں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ تینوں مقتولین کے چچا علی محمد کی مدعیت میں درج ہے۔

واضح رہے کہ سعید، نذر اور خیال کو 10 دسمبر کی شب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا