نارتھ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی میں ڈاکوئوں نے 2شہریوں کی جان لے لی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ فائرنگ کا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک سی روز گارڈن کے قریب پیش آیا، جہاں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت ساجد محمود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ادھر پی آئی بی کالونی حبیب بینک کے قریب نامعلوم افرفاد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شخص 35 سالہ عدنان کے نام ہوئی۔ جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔