کراچی:آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرمنزلہ عمارت میں آ تشزدگی

کراچی: شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلکس کے قریب کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی ۔عمارت میں موجود تمام لوگ باہر نکل آئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا ،امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

فائر بریگیڈ نے آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ کی اسنارکل سمیت 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

اسٹیشن فائر آفیسر ہیڈکوارٹر ظہیر صدیقی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، آتشزدگی کا واقعہ بالائی منزل پر پیش آیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سولہویں فلور پر کچرے میں لگنے والی آگ پھیل گئی تھی جسے بجھادیا گیا ہے،دھویں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔