عمران خان حملہ کیس

عمران خان حملہ کیس میںJIT نے 4 افراد کے بیانات قلمبند کر لئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کی تفتیش کا معاملہ، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے روبرو آج 4 افراد نے بیانات قلم بند کرائے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے روبرو پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی نے بیانات قلمبند کرائے۔
ذرائع کے مطابق عمر فاروق نامی شخص نے بھی سی سی پی او آفس میں پیش ہوکر بیان قلمبند کرایا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی کو اب تک 11 افراد بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٸرمین عمران خان پر ہونے والی فاٸرنگ کے معاملے میں گرفتار تینوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آٸی ٹی) ملزمان کا کل پولی گرافک ٹیسٹ کروائے گی۔

جے آٸی ٹی کو اب تک تفتیش میں ملزم نوید سے کوٸی اہم کامیابی نہیں مل سکی ہے، نہ ہی کیس کی تفتیش میں کوئی اہم ہیش رفت ہوسکی ہے۔