کرونا کے مزید 31 کیسز مثبت، 31 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 948 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 948 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.63 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔