ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بارہواں جلسہ تقسیمِ اسناد آج ہوگا

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقادبروز جمعرات، 15 دسمبر کو ”اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم ” میں ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے2 ہزار سے زائد طالبہ وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل نے فل ڈریس ریہرسل سے قبل تما م ذ یلی کمیٹیوں کے سربراہاں سے رپورٹ طلب کی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں فل ڈریس ریہرسل کی گئی اور تمام گریجویٹس کے فیکلٹی کے ساتھ گروپ فوٹو لئے گئے۔یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری جبکہ مہمانِ اعزازی صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونگی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔