فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

اسمبلیاں نہ توڑنے کی سفارشیں آ رہی ہیں،فواد چوہدری

لاہور:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں مختلف جگہوں سے سفارشیں آ رہی ہیں آپ اسمبلی نہ توڑیں ،جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی طاقت کھڑی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ 8 ماہ سے ملکی سیاست عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے،جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں،پی ڈی ایم عوام میں جانے سے گھبرا رہی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ہم نے ٹیسٹ میچ کو ٹی 20 بنا کر کھیلا ہے، عمران خان نے کل جو چھکا مارا پی ڈی ایم کو گیند ہی نظر نہیں آئی ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ن لیگ کے چہروں سے لگتا ہے ان کے جسموں سے خون ہی خشک ہو گیا ہے،ن لیگ اور باقی جماعتوں کو اب بھاگنا نہیں چاہئے مقابلہ کرنا چاہیے ،ان کاکہناتھا کہ ہمیں مختلف جگہوں سے سفارشیں آ رہی ہیں آپ الیکشن نہ کرائیں ۔

فوادچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی طاقت کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہمارے 123 استعفے پڑے ہیں،ان استعفوں کو پاس کریں اورالیکشن کی طرف جائیں ،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے پاس کوئی امیدوار نہیں، انہوں نے کیا الیکشن لڑنا ہے۔