جامعہ کراچی، ضمنی امتحانات کےنتائج کااعلان

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل اور ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈپروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2022 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 04 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔ ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 06 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔