فضائی آلودگی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے،ڈاکٹرقیصرسجاد

کراچی:  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نےکہا ہےکہ کراچی  دنیا کے پانچ بدترین آلودہ شہروں میں سے ایک ہے، مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے،ورلڈ ایئرکوالٹی انڈیکس بھی بڑھتی فضائی آلودگی کے بارے میں بتارہا ہے، بڑھتی فضائی آلودگی سے کراچی میں دمہ، کھانسی، الرجی کامرض بڑھتا جارہا ہے، مضر صحت دھواں انسانی جانوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچارہا ہے، سخت ماحولیاتی پالیسی  بنانے اور ماسٹر پلان کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، ماہرماحولیات یاسرحسین نے کہا کہ سندھ میں سیپانامی ادارہ موجود تو ہے لیکن اس کاکام اور کارکردگی نظر نہیں آتی، پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں فضائی  آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیاجارہا، ہم پیشکش کرتے ہین کہ حکومت ماہرین کے ساتھ مل کر بیٹھے ہم مسائل کاحل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔