کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ

 

کیلیفورنیا(اُمت نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں فلسطین کے حامیوں پر اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا۔

غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلباء اسرائیلی حامیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس نے احتجاجی کیمپ خالی کرالیے، کولمبیا یونیورسٹی، سٹی کالج آف نیویارک، فلوریڈا یونیورسٹی اور نیواورلینز کی یونیورسٹی سے 300 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک 13 سو سے زائد مظاہرین حراست میں لیے گئے ہیں۔

ادھر آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں بھی مسلم، عیسائی اور یہودی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی کیمپ لگادیئے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے دنیا بھر میں احتجاج سے ثابت ہوگیا ہے کہ غزہ دنیا کا اولین مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔