دھند ٹرک چنگچی ٹکر

گجرات ، دھند کے باعث ٹرک چنگچی سے ٹکرا گیا، 5 افراد جان سے گئے

گجرات: شدید دھند کے باعث گجرات میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک چنکچی رکشے سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک نے جی ٹی روڈ سے اتر کر سروس روڈ پر جانے کی کوشش کی تو اس نے دوران رکشا کوکچل دیا۔

ٹرک حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار اور سوگوار خاندان سے اطہار ہمدردی کیا گیا ہے۔