کراچی،راہگیر سے موبائل چھین کر فرار ہونیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: کلفٹن میں پولیس نےکارروائی کرکے راہ گیر سے موبائل چھین کر فرار ہونیوالے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی  اسد رضا کے مطابق ملزم رکنے کے بجائے سڑک کی دوسری جانب بھاگنے کی کوشش کی کہ اسی دوران کار سے ٹکرا کر ملزم کی ٹانگ  ٹوٹ گئیں۔

ایس ایس پی پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے ملزم کی ٹانگ ٹوٹی، تو پولیس نے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔  ملز م کے قبضے سے موٹرسائیکل، چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا۔

ان کا  کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی جو متعدد بار گرفتار ہوکرجیل جاچکا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔