ڈاکوئوں مزاحمت نوجوان مارڈالا

کراچی : کورنگی میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پرایک اورنوجوان کو مارڈالا

کراچی: کورنگی 6 نمبر میں غوثیہ مسجد  کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک  اور نوجوان دنیا  سے چلا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونےو الے مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردگیا جس کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے کی گئی ہے۔

اس سے قبل کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوئوں نے فائرنگ  کرکے قانون کے طالب علم کو قتل کردیا تھا، فائرنگ سے مقتول کے والد اور راہگیر  زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونےو الے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے زخمی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا  جس میں قتل کی دفعات  شامل کی گئیں   تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتول  نوجوان کی شناخت 26 سالہ اظہر  کے نام سے ہوئی۔