نوازشریف کا علاج صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، فائل فوٹو 
نوازشریف کا علاج صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، فائل فوٹو 

پنجاب کی صورتحال واضح ہونےپرکے پی اسمبلی کا فیصلہ ہوگا،بیرسٹرسیف

پشاور(امت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی صورت حال واضح ہوتے ہی پختونخوا کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم تیار ہیں اسمبلی تحلیل کے لیے، پنجاب کی صورتحال واضع ہوگی تو خیبرپختونخوا کے بارے میں فیصلہ ہوگا، پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی ملک کی بڑی آبادی حق نمائندگی سے محروم ہوجائے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی معلومات صوبائی حکومت نے نہیں روکی تھیں، امن و امان اور سیکورٹی میں فرق ہے، امن وامان صوبائی حکومت اور سکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال خراب ہونے میں مذاکرات ختم ہونا کوئی وجہ نہیں، جب سے امریکی فوج افغانستان میں آئی یہ مسائل پیدا ہوئے، جنگ ختم نہیں ہوئی اس کی شکل بدل گئی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کتنے لوگوں کو رہا کیا گیا اور پھر کتنے گرفتار ہوئے ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم اور نہ ہی کسی نے ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے