نیپال کے کمیونسٹ رہنما تیسری بار وزیراعظم منتخب

کھٹمنڈو(امت نیوز)نیپال کے کمیونسٹ رہنما پشپا کمال ڈاہل تیسرے بار وزیراعظم بن گئے۔ وہ اس سے قبل 2008 اور 2017 میں بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

نیپالی آئین کے تحت صدر نے دو یا اس سے زیادہ پارلیمانی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے والے ایوان نمائندگان میں سے کسی بھی رکن کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے دعویٰ پیش کرنے کا کہا تھا۔

نیپالی صدر کی پیشکش پر ملک کی سب سے زیادہ نشست رکھنے والی پارٹی کانگریس مقررہ مدت تک وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لاسکی تھی۔

جس پرسابق وزیراعظم اولی کی رہائش گاہ پر ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اہم اجلاس میں 68 سالہ پشپا کمال کے نام کی منظوری دی گئی

پشپا کمال کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے چیئرمین بھی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین کو 275 رکنی ایوان نمائندگان میں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باعث 165 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور امید ہے وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔