فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان پر برتری حاصل کرلی

کراچی:نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر440 رنز بناکر پاکستان پر 2 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ایش سودھی ایک رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمدنے3، نعمان علی نے 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔