کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز،نیوزی لینڈ کے 6وکٹوں پر440 رنز

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے اسپنر ابراراحمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

کراچی(اُمت نیوز)کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے جبکہ ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں
نیوزی لینڈ کے ٹام بلینڈل 47 ، ڈیرل مچل 42 ،ہینرل نکلز 22 اور مائیکل برائسویل 5 رنزبناکرآؤٹ ہوئے ہیں

پاکستان کی جانب سے اسپنر ابراراحمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 165 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا تھا

کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 105 اور اش سودی ایک رن کے ساتھ کریزپر موجود تھے۔ ٹام لیتھم 113 ، ڈیون کووئے 92 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے بابر اعظم اور آغا سلمان کی سنچریوں اور سرفراز احمد کی ففٹی کی بدولت 438 بنائے تھے۔