ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کو بریفنگ
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ’’ ہم نے افغانستان کو پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن ہمارے خلاف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔‘‘
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ افغانستان بارے بریفنگ دی، وزیر مملکت برائے خارجہ نے واضع کیا کہ ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ افغان حکام نے بھرپور تعاون کیا ، افغان حکام نے یقین دلایا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
حنا ربانی کھر نے بتایا کہ افغان نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، وزیر تجارت اور خواتین چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کی ، اجلاس میں وزارت خارجہ و داخلہ حکام نے شرکت کی۔