مسافر طیارہ گر کرتباہ
ہلاک ہونے والوں میں 10 غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں ۔فائل فوٹو

نیپال میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، 72 افراد ہلاک

کھٹمنڈو:نیپال میں مسافر طیارہ پوکھارا ہوائی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہو گیا،حادثے میں عملے کے چارافراد سمیت 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اموات کی تعداد 72 ہے۔

نیپالی ایئر پورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 72 افراد سوار تھے، جن میں 10 غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔

 رپورٹ کے مطابق نیپالی طیارے میں موجود غیر ملکی باشندوں میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے جبکہ آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹینا کا ایک ایک باشندہ شامل تھا۔