نیپالی طیارے کی تباہی سے چندلمحے قبل کی اندر کی وڈیو منظرعام پر

کھٹمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک)نیپال میں گزشتہ روز گرکر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں مسافرکی حادثے سے چند سیکنڈ قبل بنائی گئی وڈیو منظر عام پر آگئی
اتوار کی صبح نیپال کا مسافر بردارطیارہ گر کرتباہ ہوگیا تھا جس سے طیارے میں سوار تمام 72افراد ہلاک ہو گئےتھے

ویڈیو کلپ میں ایک مسافر طیارے کے اندر اور باہر کے مناظر کی ویڈیو بنا رہا اور مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند لمحے بعد طیارہ گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دکھائی دئیے۔


دوسری طرف نیپال کی "یٹی” ایئرلائنز نے طیارے میں سوار تمام 72 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ نیپال میں تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والا یہ سب سے بدترین فضائی حادثہ تھا۔
فوج کی طرف سے اس کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی کیونکہ اس کے ترجمان نے بتایا کہ 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور طیارے کے حادثے کی جگہ پر اب بھی 33 دیگر لاشیں موجود ہیں۔
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ اتوار کی صبح وسطی نیپال میں پوکھرا کے مقامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ شہر دنیا بھر سے مذہبی زائرین کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔
فوج کے ترجمان کرشنا پرساد پنڈاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارہ ایک وادی میں گرا، اس لیے لاشوں کو نکالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔