کرونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی، 12 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد:ملک بھر میں عالمی مہلک وبا کرونا کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 865 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے5 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔