پی ٹی آئی کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ دہری شہریت کے حامل نکلے

اسلام آباد(امت نیوز)دہری شخصیت کے سرکاری یا عوامی عہدے کی مخالفت کرنے والے عمران خان نےنگراں وزیراعلیٰ کے لیے برطانوی شہریت کے حامل شخص کا نام دیا ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نامزد کیے جانے والے نصیر احمد خان دہری شہریت رکھتے ہیں۔

نصیر احمد خان برطانوی شہریت کے حامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی دہری شہریت پر سرکاری یا عوامی عہدے پر کسی بھی شخص کی تقرری کی مخالفت کرتی آئی ہے۔

پی ٹی آئی کے اس عمل پر مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے

واضح رہے کہ نگراں حکومت کے قیام کیلیے پی ٹی آئی نے تین نام پیش کئے ہیں ، ان میں ایک نام نصیر احمد خان کا بھی ہے جبکہ دیگر دو ناموں میں احمد نواز سکھیر اور ناصر سعید کھوسہ شامل ہیں ۔ ناصر کھوسہ نے بھی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تین نام پیش نہیں کیے جاسکے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت سے رابطہ کیا۔ لیگی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا جبکہ مزید نام بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔