گوشوارے جمع کرانے پر 36 اراکین پارلیمینٹ کی رکنیت بحال
8 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 25 اور کے پی اسمبلی کے 3 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی.
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر 36اراکین پارلیمینٹ کی رکنیت بحال کردی ہے۔
8 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 25 اور کے پی اسمبلی کے 3 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے،ان اراکین کی گزشتہ روز سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی ۔
رکنیت بحال ہونے والے اراکین میں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹرعبدالغفور حیدری، دوست محمد،طارق بشیر چیمہ، محسن نواز رانجھا اوراحسن اقبال سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔
ٹیگز: