نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر کا لگایا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے،پرویزالہی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت کا پتہ ہے، الیکشن کمیشن روزعمران خان کے خلاف کیس کر رہا ہے،ہم چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے ،چیف الیکشن کمشنر کے چیف منسٹر کیخلاف عدالت جائیں گے ۔

ارفع کریم ٹاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ دشمن غلطی کرتا ہے تو اس کو نہیں روکتے، دشمن غلطی کرے تو کرنے دیں ،خود ہی ڈوبیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ جب بھی الیکشن ہو جائیں ہم نے لڑنا ہے، سیاست ہوتی ہے تو پھر کوئی ایک حلقہ نہیں ہوتا، پورا صوبہ اور پاکستان ہے۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو لکھ کر دیدیا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں ،پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ مشاورت کا عمل جاری ہے جلد فیصلہ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ شریف برادران صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں ۔