عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لاہور طلب کر لیا

تحریک انصاف کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ طے کیا جائے گا۔

January 20, 2023 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لاہور طلب کرلیا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے  پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور زمان پارک طلب کیا ہے، شاہ محمود قریشی، اسد قیصراور فواد چوہدری اسلام آباد سے کچھ دیر میں لاہور کیلیے روانہ ہوں گے ۔