لاہور( نمائندہ امت) جمہوری اداروں کی ناکامی کے بعد ریاستی ادارے نے محسن نقوی کونگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا ہے
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے تمام ناموں پر مکمل غور کے بعد جاری کیا ہے جو گورنر کو ارسال کردیا گیا
الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔
حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔
نگراں وزیراعلیٰ تقرری معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر ہوا تھا
یاد رہے کہ چودہ جنوری کو آئین کے آرٹیکل ایک سو بارہ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی گورنر کے دستخط نہ کیے جانے پر از خود تحلیل ہوگئی تھی اور نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیے جانے والے ناموں پر سیاستدان دو مرحلوں میں اتفاقِ رائے نہیں کرسکے تھے اور یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر ہوا تھا ۔
یہ فیصلہ حتمی ہے جبکہ اس سے قبل سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنی مرضی کے مطابق ویراعلیٰ مقرر نہ ہونے پر عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا ۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہے اورماضی میں بھی ایسی نگراں تقرری کے فیصلے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت نے کسی فریق کو اس کی منشاکے مطابق فیصلہ نہیں دیا تھا اور الیکشن کمیشن کے اختیار کو درست اور استعمال کو حتمی قراردیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس نام سے اختلاف کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کے شیڈول کی ہدایت کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کو عدالت میں چینلج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے وکلا کا اجلاس بھی جاری ہے