کراچی چڑیاگھرمیں سرکاری افسرکی بیٹی کی سالگرہ،شہریوں کیلئے دروازے بند

کراچی(امت نیوز)کراچی چڑیا گھر میں سرکاری افسرکی بیٹی کی سالگرہ منائی گئی جس کی وجہ سے چڑیا گھر کو شہریوں کے لیے بند کردیا گیا ۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب چڑیا گھر میں منعقد کی جس کے باعث شہری سستی تفریح سے محروم ہوگئے

مغل گارڈن میں تقریب دوران  اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جگہ کو اپنے حصار میں لیکر شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی  لگادی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کی وڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں تقریب کیلئے کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ کینٹینز بند ہیں اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں، ویڈیو میں نجم شاہ واضح طور پر نظر آرہے ہیں اور پروٹوکول بھی لگا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے چڑیا گھر میں نجی محفلوں پر پابندی ہے لیکن اعلیٰ عہدے پر فائض افسر کی جانب سے قانون کی دھیجاں اڑانے سے کراچی سمیت سندھ میں قانون پر عملدرآمد کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

ذرائع کا کہنا کے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں تقریب کیلئے انتظامات کئے گئے تھے