لاہورہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کالعدم قرار دیدی

لاہور(اُمت نیوز) لاہورہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کالعدم قرار دے دی ہے۔
عدالت نے 81 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔10 اکتوبر 2022 کو عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا
صارف کی ذاتی شنوائی کے موقع پر عدالت نے بجلی کےٹیرف کی تبدیلی بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے
جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659 درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دیا ہے ۔
زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔
عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔