یونیورسٹی ٹیچرز فورم کامیاب

121طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے 121طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کردیں ۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 84 طلباوطالبات کو ایم فل،31 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 06 طلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شہناز بتول،سید احسن رضانقوی(اسلامک لرننگ)،مرزافیضان احمد،عظمیٰ تبسم (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،حفیظ الرحمن (عربی)،یسریٰ سرفراز(بائیوکیمسٹری)،کرن رانی(باٹنی)،شازیہ اشفاق، محمد آصف، محمد نوید جاوید (کیمسٹری)، عطیہ گوہر(کیمسٹری ایچ ای جے)،نورین جعفری،وجیہہ زینب(کلینکل سائیکولوجی)،مصباح رحمن (ایجوکیشن)،فیصل احمد خان(انوائرمینٹل اسٹڈیز)، فائزہ شیخ (فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،آفتاب احمد مرزابیگ(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،غلام نبی (اسلامک اسٹڈیز شیخ زید اسلامک سینٹر)،زرش (میرین بائیولوجی)،وقاص علی (ماس کمیونیکیشن)،عتیق رزاق،ہمابشیر(میتھمیٹکس)، صبا(مائیکروبائیولوجی)،ارم ظہیر(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،تزین حسین (فارماسیوٹیکس)،نورالعین(فارماکولوجی)،تابندہ سلمان(پروٹیومکس)،سید شاہان علی زیدی،محمد فرحان(پبلک ایڈمنسٹریشن)،نگہت منیر (اسپیشل ایجوکیشن) اور سدرہ ظہیر(اسٹیٹسٹکس) شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اسامہ فخرالدین شیخ (اصول الدین)، صدف سجاد، اورشبیہ زہرا (ایگری یکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ)، ڈاکٹر روشن علی (اناٹومی بی ایم ایس آئی)، افتخار مبشر اور شاہ زمان (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، عریشہ فاطمہ، رِدا نوید اور عظمیٰ محسن (بائیو ٹیکنالوجی)، مہوش صادق، حرا سرفراز اور حرا اعجاز (باٹنی)، صادق حسین (باٹنی آئی ایس ایچ یو)، سید ذوہیب احسن مصطفی شاہ (کیمسٹری)، ندا علی، فائزہ نظر، حافظ ندیم خان، محمد وسیم قاسم، رضا علی، حبیبہ کنور، محمد عبد اللہ، وسیم شہزاد اور رابعہ علی (کیمسٹر ی ایچ ای جے)، عنبرین اختر راٹھور، حافظہ فضیلہ مہدی اور عارفہ خان (کلینیکل سائیکولوجی)،زاہد رضا، شکیب النبی صدیقی اور سید احسان ذولفقار (کرمنالوجی)، سیما ادریس (اکنامکس)، اویس اقبال خان (انوائرمنٹل اسٹڈیز)، محمد ایاز (ایریااسٹڈی سینٹر فاریورپ)، وجیح احمد اور محمد شمائل (جیولوجی)،ناہید اکرم، نادیہ اصغر اور محمد شعیب (اسلامک لرننگ)، عبد المتین اور کرن (اسپا) محمد ثمین کاردار، خوشبخت اور رابعہ اسلم (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز)، مدیحہ خالد، نوید ارشد اور مہرالنساء (ماس کمیونیکیشن)، سید عدنان حسین، سارا علی اور سیدہ نمرہ بتول(میتھمیٹکس)، عماد الرحمن (مائیکرو بائیولوجی)، اقرا (مالیکیولر میڈیسن پی سی ایم ڈی)، جنید بشیر (نیماٹولوجی این این آر سی)، مدیحہ حامد اور محسن علی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، آفتاب انصاری، صفیہ محمود خان، رضوان علی، مریم عسکانی اور شاہ تاج (فارماکولوجی)، عظیم الدین ضیاء اور عمیزا مشال (فزکس)، ڈاکٹر ثناء محمود، ڈاکٹر نسیمہ ظفر (فزیالوجی بی ایم ایس آئی)، زین مسعود اور مقدس جبین (سائیکولوجی)، احسن امام (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد نثار، مریم ناز، محمد تسلیم رضا،علاؤالدین اور محمد رضوان (قرآن وسنہ) حیدر علی اور محمد رمضان (سندھی)، عرفان غفار (سوشل ورک)، صفدر اور مریم ناز (سوشیالوجی)، سیدہ نمرہ بخاری (ٹیچر ایجوکیشن)، محمد اعجاز اور محمد سجاد (اُردو) محمد حمزہ،شاہد الرحمن اور عبید الرحمن (اصول الدین)، عظمیٰ اور کرن (زولوجی) اور عبد الرحیم (زولوجی ایم آر سی سی)شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں سیدہ فزین فاطمہ (مائیکروبائیولوجی)،صباخالد (کرمنالوجی)،طحہٰ محمود(پبلک ایڈمنسٹریشن)، ثنا نیاز،عاطف سعیداور سمیرایاسمین(ٹیچرایجوکیشن) شامل ہیں